19 ستمبر، 2015، 12:38 PM

چار سدہ میں پولیس اسٹیشن پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ

چار سدہ میں پولیس اسٹیشن پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ

پاکستان کے علاقہ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں وہابی دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں وہابی دہشت گرد فرارہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں وہابی دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں وہابی دہشت گرد فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے خواجہ وس پولیس اسٹیشن پر دو مارٹر گولے فائر کیے جو قریبی کھیتوں میں جاگرے ،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے،واقعہ کے بعد شبقدر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ پاکستان کو وہابی دہشت گردوں کی جانب سے شدید خطرات کا سامنا ہے پاکستانی حکومت وہابی دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

News ID 1858241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha